Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کیلئے پرعزم ہے، مینا مجید بلوچ


صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ مین فزیک چیمپئن شپ میں مسٹر ایشیائ کا اعزاز اپنے نام کرکے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے ممتاز باڈی بلڈر عبدالرزاق خلجی کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر صوبائی مشیر نے عبدالرزاق خلجی کو ان کی بین الاقوامی کامیابی کے اعتراف میں میڈل پہنایا اور سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن بھی پیش کیا اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل یاسر خان بازئی بھی موجود تھے مینا مجید بلوچ نے کہا کہ عبدالرزاق خلجی نے اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایسے باصلاحیت کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں اور ان کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بلوچستان کا ٹیلنٹ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی کے لیے پ±رعزم ہے اس موقع پر عبدالرزاق خلجی نے صوبائی حکومت، محکمہ کھیل اور صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سرپرستی اور حوصلہ افزائی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مزید محنت اور کامیابی کا باعث بنتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *