Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس؛ ملزم کی شناخت ہوگئی، جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، جبکہ پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی شناخت پریڈ کے دوران چشم دید گواہوں کامران اور وسیم نے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مزید تفتیش کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پچھتاوے کا کیا فائدہ، آپ کے اقدام سے ملک کو نقصان پہنچا اور ایک خاندان متاثر ہوا۔

عدالت نے تفتیشی حکام کو کیس میں مزید پیش رفت کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *