Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

فیفا ورلڈ کپ فائنل، اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس نے کیا، جب انہوں نے نیکو ولیمز کے ہیڈر کے بعد ملنے والی گیند کو طاقتور شاٹ کے ذریعے جال کی راہ دکھا کر اسپین کو تاریخی کامیابی دلائی۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں بار بار فاؤلز اور کھیل میں تعطل کے باوجود اسپین نے زیادہ بہتر کھیل پیش کیا اور متعدد مواقع بھی بنائے، تاہم ارجنٹینا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز نے شاندار سیوز کے ذریعے اپنی ٹیم کو کافی دیر تک مقابلے میں برقرار رکھا۔

ارجنٹینا کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مقررہ وقت کے آخری لمحات میں مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز کو دوسرا پیلا کارڈ ملنے پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد دفاعی چیمپئن اضافی وقت میں دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہوگئی۔

اس فتح کے ساتھ اسپین نے اپنی تاریخ کا دوسرا فیفا ورلڈ کپ اپنے نام کیا اور ایک منفرد اعزاز بھی حاصل کیا۔ اسپین اب دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کے پاس بیک وقت مردوں اور خواتین دونوں کے فیفا ورلڈ کپ کے ٹائٹلز موجود ہیں۔

فائنل میچ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ مقابلے کے اختتام پر انہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز پیش کیے، جبکہ فیفا کی جانب سے اسپین کے کھلاڑیوں کو خصوصی یادگاری انگوٹھیاں بھی دی گئیں۔

دوسری جانب ارجنٹینا مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن بننے میں ناکام رہی۔ یہ میچ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ مقابلے کے طور پر بھی توجہ کا مرکز رہا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو ایک اور عالمی اعزاز دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *