Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

سینیٹر منظور خان کاکڑ کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے،صالح محمد کاکڑ

کوئٹہ: چیئرمین اصلاحی کمیٹی کلی عمر خان، معروف قبائلی و سماجی شخصیت حاجی صالح محمد کاکڑ نے سینیٹر منظور خان کاکڑ کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور وفاق میں صوبے کی مؤثر نمائندگی کے لیے سینیٹر منظور خان کاکڑ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر منظور خان کاکڑ ایک نہایت نفیس، ایماندار، باکردار اور معتبر سیاسی و سماجی شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ بلا رنگ و نسل، بلا امتیاز عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ منظور خان کاکڑ نے اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ اجتماعی مفادات کو ترجیح دی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا۔ حاجی صالح محمد کاکڑ نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اہل بلوچستان کی دلی خواہش ہے کہ سینیٹر منظور خان کاکڑ کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام کی آواز مزید مؤثر انداز میں وفاق تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر منظور خان کاکڑ نے ایوانِ بالا میں ہمیشہ بلوچستان کے حقوق، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور خان کاکڑ کی دیانتداری اور شفاف کردار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج تک ان کے مخالفین بھی ان پر کسی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا الزام عائد نہیں کر سکے۔ وہ ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں اور ذاتی وسائل سے بھی بے شمار عوامی مسائل حل کر چکے ہیں۔ حاجی صالح محمد کاکڑ نے کہا کہ ماضی میں بطور رکن بلوچستان اسمبلی بھی منظور خان کاکڑ نے خدمت خلق کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں اور ہمیشہ عوامی مفادات کو مقدم رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کی بلوچ، پشتون، ہزارہ اور سیٹلر برادری سمیت تمام طبقات ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور انہیں اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر منظور خان کاکڑ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے مکمل حقدار ہیں کیونکہ وہ ایک مظلوم دوست، عوام دوست اور خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما ہیں۔ اہل بلوچستان کی پرزور خواہش اور مطالبہ ہے کہ انہیں وفاقی کابینہ میں شامل کر کے صوبے کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کا موقع فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *