Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔مستحکم پاکستان کیلئے صوبوں کو حقوق دئیے جائیں ،پروفیسر حلیم صادقسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔مستحکم پاکستان کیلئے صوبوں کو حقوق دئیے جائیں ،پروفیسر حلیم صادق

ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) میں انضمام کی منظوری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) میں انضمام کی منظوری دے دی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹیلی نار پاکستان کے تمام اثاثے، جائیدادیں، حقوق اور واجبات پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ کو منتقل ہو جائیں گے، جبکہ ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ مزید کسی کارروائی کے بغیر تحلیل شدہ تصور ہو گی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی رجسٹرار ایس ای سی پی میں جمع کرائیں اور رجسٹرار سکیم پر عملدرآمد کے لیے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کریں۔

عدالت نے مزید ہدایت کی کہ درخواست گزار سکیم کے نفاذ سے متعلق تمام قانونی، ضابطہ جاتی اور مالی تقاضوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ٹیلی نار کو تمام اثاثوں اور واجبات سمیت پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ میں ضم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے قرار دیا کہ انتظامِ امور کی اس سکیم میں عدالت کا اختیار نگران نوعیت کا ہے اور یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ آیا قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں یا نہیں۔

عدالت نے ریکارڈ اور اسکیم کا جائزہ لینے کے بعد مجوزہ انضمام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کی تمام متعلقہ شرائط پوری کی گئی ہیں،ا سکیم عوامی مفاد کے خلاف نہیں بلکہ منصفانہ اور قانونی ہے، لہٰذا کمپنیز ایکٹ 2017 کی متعلقہ شقوں کے تحت سکیم منظور کی جاتی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *