Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت

عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم کی گورنر بلوچستان سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور انصاف تک رسائی پر تبادلہ خیال

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور انصاف تک رسائی کے فروغ پر تبادلۂ خیال

عورت فاؤنڈیشن کوئٹہ کی ٹیم نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاؤالدین خلجی کی سربراہی میں، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کے ہمراہ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کے حقوق کے فروغ، صنفی مساوات، انصاف تک رسائی اور بلوچستان میں جامع و پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو ادارے کے مشن، گزشتہ چار دہائیوں پر محیط خدمات، جاری منصوبوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ، انصاف تک رسائی، سماجی انصاف اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ٹیم نے بلوچستان میں عورت فاؤنڈیشن کی 40 سالہ یادگاری کتاب کی تقریبِ رونمائی کے انعقاد کی تجویز پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ یہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کرنے کی اجازت اور سرپرستی فراہم کی جائے۔ علاوہ ازیں، عورت فاؤنڈیشن کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور فروغ کے لیے بھی گورنر بلوچستان سے تعاون کی درخواست کی گئی تاکہ ادارے کی طویل المدتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے اور خواتین کے حقوق، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے جاری خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

گورنر بلوچستان نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور تقریب کے انعقاد کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تجویز دی کہ یہ صوبائی تقریب اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے۔

ملاقات کے اختتام پر عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو عورت فاؤنڈیشن کی 40 سالہ یادگاری کتاب پیش کی۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں خواتین کے حقوق، انسانی حقوق، سماجی انصاف، جمہوری اقدار اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے گزشتہ چار دہائیوں پر محیط خدمات اور غیرمتزلزل عزم کو اجاگر کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *