Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

بلدیاتی ضمنی انتخاب شہید میر اسلم خان عمرانی کے عوامی خدمت کے مشن کا تسلسل ہے، میر نعیم خان عمرانی

گنداخہ: ( نامہ نگار فریداحمد) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رکن،ضلعی جنرل سیکرٹری اور میونسپل کارپوریشن اوستا محمد کے وارڈ نمبر 23 سے امیدوار برائے جنرل کونسلر میر نعیم خان عمرانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا مقصد صرف کامیابی حاصل کرنا نہیں بلکہ اپنے شہید بھائی میر اسلم خان عمرانی کے عوامی خدمت، دیانتداری اور فلاحی وژن کو عملی طور پر آگے بڑھانا ہے۔ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور اور اصل مقصد ہے۔انہوں نے یو این اے کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر اسلم خان عمرانی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، اجتماعی مفادات کے تحفظ اور علاقائی ترقی کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں عوام آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا مشن ادھورا نہیں رہنے دیا جائے گا بلکہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔میر نعیم خان عمرانی نے کہا کہ وارڈ نمبر 23 کے عوام کی محبت، اعتماد اور بھرپور تعاون ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اگر عوام نے انہیں کامیاب بنایا تو وہ بلاامتیاز عوام کے مسائل کے حل، صاف پانی، صفائی، نکاسی آب، سڑکوں کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں گےانہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کا مؤثر ذریعہ ہیں اور ان کی فعالیت سے ہی عوام کے روزمرہ مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ کامیابی کے بعد عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے دیانت، شفافیت اور خدمت کے اصولوں کو مقدم رکھا جائے گا۔ وارڈ نمبر 23 کے ہر شہری کی آواز بن کر ان کے جائز مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خدمت، دیانت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ان کا ساتھ دیں تاکہ وارڈ نمبر 23 کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور مثالی وارڈ بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *