Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سکندر علی تنیہ

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) میئر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد سکندر علی تنیہ نے سروسنگ اور مرمت کے بعد میونسپل کارپوریشن کی صفائی مشینری کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مشینری کی کارکردگی، فنی حالت اور آپریشنل استعداد کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام فعال مشینری کو فوری طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، گندگی کے خاتمے اور کچرے کی بروقت منتقلی کے لیے استعمال میں لایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔چیف آفیسر سکندر علی تنیہ نے کہا کہ میئر میر مظفر خان جمالی کے وژن کے مطابق شہر میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بلدیاتی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مشینری کی بروقت مرمت، سروسنگ اور مسلسل دیکھ بھال سے نہ صرف صفائی مہم کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر کے تمام علاقوں میں مؤثر انداز میں صفائی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے دوران غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی، صاف ماحول کی یقینی دستیابی اور شہر کو خوبصورت بنانا میونسپل کارپوریشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے صفائی مہم مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *