Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2129/29-10-2026ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان، اور ترکیہ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اکرام الدین​این آئی سی حیدرآباد کے زیرِ اہتمام اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقادہزارہ ٹاؤن اور ہزار گنجی میں پانی کی عدم فراہمی پر ہائی کورٹ کا نوٹسکوئٹہ پولیس کا فوری ایکشن، دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والا طالب علم گرفتار، اسلحہ و خنجر برآمدقلعہ عبداللہ میں بڑھتے جرائم اور بدامنی پر شہریوں کی تشویش میں اضافہمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2129/29-10-2026ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان، اور ترکیہ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اکرام الدین​این آئی سی حیدرآباد کے زیرِ اہتمام اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقادہزارہ ٹاؤن اور ہزار گنجی میں پانی کی عدم فراہمی پر ہائی کورٹ کا نوٹسکوئٹہ پولیس کا فوری ایکشن، دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والا طالب علم گرفتار، اسلحہ و خنجر برآمدقلعہ عبداللہ میں بڑھتے جرائم اور بدامنی پر شہریوں کی تشویش میں اضافہمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیق

بلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ہفتوں میں 108 ملزمان گرفتار


ترجمان بلوچستان پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبے بھر میں اشتہاریوں ،مفرور ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں میں 108 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکر لئے گئے ہیں۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہرکی واضح پالیسی پر کوئٹہ سمیت صوبے کی ساتوں رینجز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھنے اور قانون پسند شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق جاری مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 93 ریوالور و پسٹل، 10 کلاشنکوف، 8 شارٹ گن، 544 گولیاں اور کارتوس جبکہ 78 میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ بلوچستان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 96 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 153 کلو 792 گرام چرس،8 کلو 565 گرام شیشہ اور 120 پُری آئس شیشہ، 560 گرام افیون، 226 گرام اور 210 پُریاں ہیروئن، 124 کلوگرام خشک بھنگ ، 660 عدد دیسی اور ولایتی شراب کی بوتلیں اور 144 بی¿ر کین برآمد کیں۔پریس ریلیز کے مطابق مہم کے دوران 58 اشتہاری، 272 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 615 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ11مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔پریس ریلیز کے مطابق 9 مسروقہ گاڑیاں، 20 موٹر سائیکلیں اور 8 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چوری کی گئی 1 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کی نقدی رقم اور 3296ڈبےایرانی سگریٹ بھی برآمد کر لی۔ پریس ریلیز کے مطابق دفعہ550اور دفعہ114 کی خلاف ورزی پر 4 گاڑیاں اور 14 موٹرسائیکلیں کو ضبط کر لیا گیا جبکہ 3764 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔ ترجمان کے مطابق عوام اور پولیس کے مابین تعاون کی فروغ کے لئے پولیس اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے جبکہ تھانوں کی سطح پر سائلین کےمسائل کو ترجیحی بنیائدوں پر حل کرنے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے و شفاف سطح پرکارروائی کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے جرائم کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے دیگر صوبوں کی پولیس سے مدد اور گرفتار ملزمان کا ڈیٹا کاتبادلہ کا تسلسل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ جس کا مقصد ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مختلف اضلاع اور ملک کے دیگر صوبوں آزادانہ نقل و حرکت کی روک تھام اور روپوشی کو ناممکن بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق عوام کےتحفظ کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور قانونی عملداری کو قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *