Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکباد

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عام شہریوں تک پہنچنا چاہیے،ڈی سی حب

حب(نمائندہ خصوصی)

ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنے اور حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حب، ڈپٹی ڈائریکٹر ویٹس اینڈ میژرز، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی، ڈی ایس پی ٹریفک، تاجر تنظیموں کے نمائندگان، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، ہوٹل ایسوسی ایشن، کریانہ مرچنٹس، دودھ فروشوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مختلف اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر نئی قیمتوں کی منظوری دی گئی، جس کے بعد ضلع بھر کے لیے نیا سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عام شہریوں تک پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر حب اور متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں جاری کردہ نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں، ہوٹل مالکان اور دیگر کاروباری افراد کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں قید سمیت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں اور تاجر نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع حب میں سرکاری نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *