Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری

کوئٹہ سوشل میڈیا پر مبینہ توہین آمیز مواد کی اشاعت پر مرکزی ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) بلوچستان نے کوئٹہ پولیس کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ توہین آمیز سوشل میڈیا مواد کی اشاعت سے متعلق مقدمے کے مرکزی ملزم آغا رضا کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات قانون کے مطابق جاری ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مذہبی جذبات مجروح کرنے، نفرت انگیز ڈیجیٹل مواد پھیلانے، عوامی امن خراب کرنے یا فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے مبینہ غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
این سی سی آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیرِ تفتیش کیس سے متعلق مبینہ قابلِ اعتراض مواد کو شیئر، فارورڈ، اپ لوڈ یا اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ایسے مواد کی مزید تشہیر متعلقہ قوانین کے تحت الگ جرم تصور کی جا سکتی ہے۔ ادارے نے مذہبی رہنماؤں، قبائلی عمائدین، میڈیا نمائندوں، سول سوسائٹی اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن، تحمل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی فرد یا گروہ کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں۔
ترجمان کے مطابق ریاست اس معاملے کا نوٹس لے چکی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ این سی سی آئی اے بلوچستان نے بروقت تعاون پر کوئٹہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کی پیشہ ورانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *