Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی چوری کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اہم اجلاس

مردان(نمائندہ نورین ناز)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان کی زیر صدارت ضلع میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیڈک چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی زرشاد خان، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، پیسکو، پولیس، عوامی نمائندوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران عوام کو بجلی کی فراہمی سے متعلق درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی نمائندوں نے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بعض مقامات پر 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی بندش اور کم وولٹیج کے باعث شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پیسکو حکام سے صورتحال کی وجوہات معلوم کی گئیں اور انہیں ہدایت کی گئی کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور کم وولٹیج کے مسئلے کے مؤثر حل کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پیسکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مشترکہ کارروائیاں مزید مؤثر بنانے، کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن اور کم ریکوری والے علاقوں میں ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارروائیوں کا آغاز بجلی چوری میں ملوث بڑے اور بااثر عناصر سے کیا جائے گا، جس کے بعد مہم کا دائرہ دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث افراد تک وسیع کیا جائے گا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ عام شہریوں اور کم آمدن طبقے کے جائز مفادات کا ہر ممکن تحفظ کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے بجلی کی بلا تعطل فراہمی، بجلی چوری کی مؤثر روک تھام اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *