Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

وفاقی حکومت نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا


وفاقی حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سکریٹریز، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیرکو خط لکھ دیا۔

وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کےلیے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ویزا کے بغیر مقیم کسی بھی افغان شہری کو 10 جولائی سے گرفتار کیا جائےگا۔

خط میں یہ کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں بشمول ویزا، اوور اسٹےکیسز کی ڈی پورٹیشن میں تیزی لائی جائے اور تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس، قانون نافذکرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 11جولائی سے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی جائے جس میں بغیر ویزے کے پکڑے گئے افغان شہریوں کی تعداد بتائی جائے جبکہ رپورٹ میں کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت بھی شامل ہو۔

وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *