Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

مرحوم علی مرتضیٰ پر بیوی بچوں سمیت حملہ قبائلی روایات کے منافی ہے ،صادق عمرانی

کوئٹہ(خ ن ) بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن، پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے ایک خاندان پر حملے میں علی مرتضٰی کی ہلاکت اور ان کی اہلیہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین عظیم قبائلی روایات اور بہترین ثقافت کا مظہر رہی ہے، لیکن آج ہماری روایات کو پامال کیا جا رہا ہے۔میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ مرحوم علی مرتضٰی اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ کراچی جا رہا تھا۔ راستہ بھٹک جانے اور دشت کے علاقے میں غلط سمت چلے جانے کے باعث اسے اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے قبائلی معاشرے میں مہمان اور ان کے ہمراہ خاتون پر حملہ نہ صرف قبائلی روایات کی صریح خلاف ورزی ہے، بلکہ یہ ناروا فعل برادر اقوام میں بلوچستان کے لوگوں کےلئے غصے اور نفرت کا باعث ہوگا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ظالم عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *