Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

امریکا، ایران کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ حاصل ہوئی ہے۔

عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ثالثی کی کوششوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت اس عمل میں کلیدی شخصیات کے طور پر سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایرانی قیادت کے ساتھ رابطوں، اسلام آباد میں سفارتی مشاورت اور پیچیدہ مذاکراتی عمل کے ذریعے امن کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ پاکستان کے متوازن تعلقات نے اسے ثالثی کے لیے موزوں ترین فریق بنایا۔

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفن پاؤنڈ نے اس پیش رفت کو عالمی سفارتکاری کی ایک اہم کامیابی قرار دیا، جبکہ امریکی محکمہ دفاع کے سابق اہلکار کرسٹوفر کلیری کے مطابق پاکستان خطے میں ایک مؤثر سفارتی اور عسکری قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ بڑے تصادم کو روکنے کے لیے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی کوششوں نے عالمی سطح پر ملک کے وقار اور سفارتی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *