Banner

شہری کی درخواست پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی فوری کارروائی، ملزمان گرفتار

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ایک شہری کی درخواست پر فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو متحرک کیا، جس کے نتیجے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

شاہد رند کے مطابق جناح ٹاؤن کوئٹہ کے رہائشی رفاقت علی نے لین دین کے معاملات میں بعض افراد پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اسٹاف افسر سید امین نے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور مکمل تعاون، داد رسی اور شنوائی کی یقین دہانی کرائی۔

معاون وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

درخواست گزار رفاقت علی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوری داد رسی اور شنوائی پر وہ حکومت بلوچستان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کارروائی کو عوامی مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

شہری کی درخواست پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی فوری کارروائی، ملزمان گرفتار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us