Banner

کندھ کوٹ میں شدید گرمی کے دوران 20 گھنٹے کی بجلی بندش پر عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، گل محمد خان جکھرانی

Share

Share This Post

or copy the link


کندھ کوٹ(رپورٹ/عبدالرزاق آزاد) کندھ کوٹ شدید گرمی میں سیپکو والوں کو عوام پر رحم نہیں آیا دن میں 20 گھنٹے بجلی منقطع، گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت ، ہسپتالوں میں مریض پریشان پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ضلع کونسل کے ممبر گل محمد خان جکھرانی نے سیپکو کی نااہلی کے خلاف پریس کلب کے سامنے کئی گھنٹے تک علامتی بھوک ہڑتال کی شہر کے سیاسی و سماجی رہنما بھی وہاں پہنچ گئے وفاقی حکومت بجلی کی بندش کا نوٹس لیکر بجلی بحال کرائے۔ گل محمد خان جکھرانی
تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ شھر کی طرف گڈو پاور ہاؤس سے شہر آنے والے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن کے کھمبے چند روز قبل تیز آندھی کے دوران گر گئے تھے جس کی مرمت کا کام تاحال نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے شہر میں گزشتہ دس روز سے شدید گرمی میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا ہے سیپکو کی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور کندھ کوٹ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ گل محمد خان جکھرانی نے پریس کلب کے مین گیٹ کے سامنے اکیلے ہی ہاتھ میں پلے کارڈ لیے علامتی بھوک ہڑتال کی سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد جسقم کے ضلعی صدر والی ڈنو سندھی، ایس ٹی پی کے ڈویژنل صدر دلمراد دہانی اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام مصطفیٰ میرانی اپنے ساتھیوں اور کارکنوں کے ہمراہ گل محمد خان جکھرانی کی جانب سے لگائی گئی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچے اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے اسی موقع پر گل محمد خان جکھرانی نے کہا کہ کندھ کوٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور ایک کاروباری شہر ہے لیکن سیپکو والوں کی نااہلی کے باعث شہر کی بجلی منقطع ہے بجلی کی بندش سے مزدور طبقہ بے روزگار ہے شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بجلی کے گرے ہوئے کھمبوں کا مرمتی کام نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ کی ناکامی ہے وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فوری نوٹس لے اور بجلی کے حوالے سے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بند کر کے بجلی بحال کرے،

کندھ کوٹ میں شدید گرمی کے دوران 20 گھنٹے کی بجلی بندش پر عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، گل محمد خان جکھرانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us