Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

ڈاکٹر ماہ نور کے علاج میں اہم پیشرفت

کراچی: تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی کوئٹہ کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج بدستور جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے، آنکھوں کے بیرونی حصے، ناک اور ہونٹوں پر موجود زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی صحت کی صورتحال پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان حکومتیں متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ ڈاکٹر ماہ نور کی فیملی علاج کے عمل اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کر رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پلاسٹک سرجنز اور آئی اسپیشلسٹس پر مشتمل ٹیم نے ڈاکٹر ماہ نور کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ چہرے کے متاثرہ حصوں پر معمولی گرافٹنگ کی گئی ہے، تاہم کسی بڑی سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئی اور نہ ہی فی الحال ایسی کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجنز معمول کے مطابق ضرورت کے تحت گرافٹنگ کا عمل جاری رکھیں گے تاکہ زخموں کی بحالی بہتر انداز میں ممکن ہو سکے۔ گزشتہ روز بھی ماہر ڈاکٹروں نے تیسری مرتبہ ڈاکٹر ماہ نور کا مکمل طبی معائنہ کیا، جس میں پلاسٹک سرجری اور آنکھوں کے امراض کے ماہرین شامل تھے۔

طبی ماہرین کے مطابق علاج کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور مریضہ کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *