Banner

وفاقی بجٹ میں تاخیر وفاق و صوبوں میں ٹیکس آمدنی کی تقسیم پر تنازع کی وجہ سے ہے، انکشاف

Share

Share This Post

or copy the link


وفاق کی جانب سے قابل تقسیم محاصل کے پول سے وسائل کی تقسیم کے تنازع کی وجہ سے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاخیر کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قابل تقسیم محاصل سے وسائل کی تقسیم کے بارے میں اختلاف ہے، قابل تقسیم محاصل پول میں وفاق اضافی وسائل مانگ رہا ہے جبکہ صوبے اپنے حصے میں کمی پر آمادہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے صوبوں سے تقریباً 1200 ارب روپے اضافی وسائل مانگے ہیں تاہم صوبے اپنے حصے میں کمی کرنے پر تیار نہیں ہیں جس کے باعث معاملے پر مزید مذاکرات متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کا موٴقف ہے کہ اضافی وسائل دفاع، قومی سلامتی اور ریلیف کے شعبوں پرخرچ کیے جائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے اسی طرح خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی کی بھی وفاقی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ جلد معاملات اتفاق رائے سے طے پاجائیں گے اور وسائل کی تقسیم پر اتفاق کے بعد وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے مختلف ورکنگ گروپ بھی قائم کیے گئے ہیں جن کے اجلاس بھی ہوئے ہیں مگر ابھی تک نئے این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق نہیں ہوسکا اور این ایف سی میں تبدیلی کے لیے قانون سازی یا صوبوں کی رضامندی لازمی ہے جس کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان نئے وسائل کی تقسیم کے نئے فارمولے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال وفاقی حکومت صوبوں کو مجموعی طور پر 8200 ارب روپے دینے کی خواہاں ہے جبکہ موجودہ فارمولے کے تحت صوبوں کا حصہ 9400 ارب روپے بنتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے پنجاب سے 650 ارب، سندھ سے 300 ارب، خیبرپختونخوا سے 180 ارب اور بلوچستان سے 110 ارب روپے اضافی حصہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے، سندھ کے لیے ترقیاتی بجٹ 50 ارب سے بڑھا کر 62 ارب روپے کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی بجٹ میں تاخیر وفاق و صوبوں میں ٹیکس آمدنی کی تقسیم پر تنازع کی وجہ سے ہے، انکشاف

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us