Banner

یوسف عزیز مگسی کی یاد میں سیمینار

Share

Share This Post

or copy the link

ادبی منظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخ فرید
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسف عزیز مگسی کی یاد میں سیمینار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ قبر کو کانسی قبرستان سے کولپور منتقل کر کے یاد گار تعمیر کی جائے ۔ سیمینار میں قرارداد پیش کر دی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیاض حسن سجاد کی برسی پر سیمینار و مشاعرہ ، ارسلان احمد کی کارکردگی کی تعریف ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاذ آللہ جمالدینی بھی رخصت ہوئے ۔ برگ کا اظہار ِس رنج و غم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان کے نامور دانشور ، ادیب اور شاعر میر یوسف عزیز مگسی کی یاد امسال بھی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ تاہم کوئٹہ میں کوئی تقریب نہیں ہوئی ۔
ہمارے دوست ظہیر طرف نے حب سے ٹیلی فونی رابطے پر بتایا کہ حب میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں
پا رلیمانی سیکریٹری سیا حت و
ثقافت نوابز ادہ میر زرین خان مگسی نے شرکت کی اُنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوسف عزیز مگسی نے ایک صدی قبل خواتین کے حقوق،جدید تعلیم اور سماجی انصاف کے لیے جدوجہد کی، نام مٹ جاتے ہیں لیکن نظریات ، سوچ اور فلسفہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، یوسف عزیز مگسی چاہتے تھے کہ بلوچ بچے اور بچیاں جدید تعلیم سے آراستہ ہوں اور یکساں مواقع حاصل کریں تاکہ وہ بلوچستان اور بلوچ قوم کا نام روشن کرسکیں ۔
سیمینار کی صدارت مکتبہ یوسف عزیز مگسی کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم کرد نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکریٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی تھے ، ۔۔۔۔۔نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف عزیز مگسی نے ایک صدی قبل خواتین کے حقوق،جدید تعلیم اور سماجی انصاف کے لیے جدوجہد کی ۔ نوابزادہ زرین خان مگسی کا مزید کہنا تھا کلچر ڈپارٹمنٹ بلوچستان اس طرح کی دیگر تقاریب کے دائرے کو وسعت دے کر اسے بلوچستان کے شہر شہر میں پھیلانا چاہتی ہے اور عنقریب بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔سیمینار سے ڈاکٹر سلیم کرد ، پروفیسر رمضان بامری ، رمضان بلوچ ، اصغر دشتی کے علاوہ وڈیرہ رجب علی رند اور ظہیر ظرف نے خطاب کیا ۔
حب میں منعقدہ اس تقریب میں چند قراردادیں بھی پیش کی گئی جن میں پہلی قرار داد یہ تھی کہ متعلقہ حکام ، یوسف عزیز مگسی کے خاندان اور دیگر متعلقہ فریقین باہمی مشاورت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی باقیات کی کانسی قبرستان سے کولپور منتقلی کے امکانات اور طریقۂ کار پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کریں۔
کلچر ڈپارٹمنٹ یوسف عزیز مگسی فنڈ قائم کرے جس کے تحت یوسف عزیز پر ہونے والا تحقیقی کام شائع کیا جائے ۔
یوسف عزیز مگسی کی شخصیت پر ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں میں مضمون شامل کیا جائے۔ ان کی شاعری کو نصابی کتب کا حصہ بنایا جائے۔
سبی یونیورسٹی میں یوسف عزیز مگسی چیئر قائم کی جائے۔
نصیرآباد میں لسبیلہ یونیورسٹی کے کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دے کر جامعہ عزیزیہ کا نام دیا جائے۔
بلوچستان کی صحافتی دنیا کی معتبر شخصیت فیاض حسن سجاد کی برسی کے موقع پر فیاض حسن سجاد ویلفیئر فؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام تعزیتی سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ پاکستان سیدال خان ناصر ، سابق گورنر بلوچستان ملک عبداللہ کاکڑ ، مولانا قادر لونی ، سابق صدر کوئٹہ پریس کلب ، ہاشم نوتیزئی ، ڈاکٹر لعل خان کاکڑ اور ناظم امورِ اعلیٰ خانہ فرہنگِ ایران سیَد ابو الحسن میری نے خطاب کیا۔ اِس موقع پر مہمانانِ گرامی کو اعزازی سووینئرز پیش کی گئیں اور شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔
مذکورہ پُروقار سیمینار کی کامیابی کا سہرہ ارسلان احمد اور شاہ محمد شامی کے سر ہے ، جو مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
فیاض حسن سجاد کی یاد میں آج بروز ہفتہ ایک مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ مرکز کے معروف پروڈیوسر اور تخلیق کار معاذ اللہ جمالدینی بھی ملکِ عدم کوچ کر گئے اُن کا تعلق بلوچستان کے شہر نوشکی سے تھا ۔ 1992ء میں ان کے ڈرامہ “وسعتیں” نے خوب مقبولیت حاصل کی ۔ معاذ اللہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی مسکراتے رہتے۔ کام کا دباؤ، مسائل اور رکاوٹیں انہیں کبھی تلخ مزاج نہ بنا سکیں۔ وہ ہر مشکل کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے اور اپنے حسنِ اخلاق سے اسے پایۂ تکمیل تک پہنچاتے تھے۔
معاذ اللہ جمالدینی نے اپنی ملازمت کے دور میں شاندار کارکردگی پر کئی ایوارڈز حاصل کئیے ۔اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،*۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یوسف عزیز مگسی کی یاد میں سیمینار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us