Banner

مولانا عبدالحکیم مینگل کی قیادت میں حضرت عثمانِ غنیؓ کی یاد میں ڈیرہ مراد جمالی میں مدحِ صحابہؓ ریلی

Share

Share This Post

or copy the link


(رپورٹ محمد یونس عمرانی)صدر سنی علما کونسل ضلع نصیر آباد حضرت مولانا عبد الحکیم مینگل کی زیرِ اہتمام 18 ذوالحجہ، یومِ شہادت خلیفۂ سوم، دامادِ رسول ﷺ، ذوالنورین، جامع القرآن،امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی یاد میں آج 4 جون 2026 بروز جمعرات ایک عظیم الشان “مدحِ صحابہؓ جلوس” نکالا گیا ریلی کوئٹہ روڈ، بس اڈہ، مزدور چوک اور ڈی سی چوک سے ہوتا ہوا بینظیر بھٹو پریس کلب اللہ والا چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔سنی علماء کونسل ضلع نصیر آباد نے تمام عاشقانِ صحابہؓ، علماء کرام، مشائخ عظام، اہلسنت والجماعت کے کارکنان اور عوام الناس سے بھرپور شرکت کی۔ جلوس میں شرکت کرکے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ سے اپنی محبت، عقیدت اور وابستگی کا عملی اظہار کیا گیا اس ریلی کا مقصد صحابہ کرامؓ کی عظیم خدمات، قربانیوں اور اسلام کے لیے ان کی بے مثال جدوجہد کو اجاگر کرنا اور امت مسلمہ میں اتحاد، اخوت اور محبت کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔سنی علماء کونسل ضلع نصیر آباد نے عوام سے کہا کہ مدحِ صحابہؓ کا یہ عظیم الشان ریلی اہلِ سنت کے اتحاد اور حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ سے محبت کا بھرپور مظہر ثابت ہوگا۔

مولانا عبدالحکیم مینگل کی قیادت میں حضرت عثمانِ غنیؓ کی یاد میں ڈیرہ مراد جمالی میں مدحِ صحابہؓ ریلی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us