Banner

ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے مشترکہ اقدامات کریں گے، محمد حسیب شجاع

Share

Share This Post

or copy the link

ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے مشترکہ اقدامات کریں گے، محمد حسیب شجاع
ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ضلعی انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، انسدادِ اسمگلنگ، غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی واپسی، حساس تنصیبات کی سیکیورٹی، منشیات کے خلاف کارروائیوں اور غیر قانونی معدنیات کی روک تھام سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کی نشاندہی اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شناخت شدہ غیر ملکی شہریوں کی فوری تصدیق کے بعد ان کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کو ارسال کردہ سرٹیفکیٹ کا بھی جائزہ لیا گیا جس کی تمام متعلقہ اداروں نے توثیق کی۔اجلاس میں عوامی مقامات، تفریحی مراکز، پارکس، کھیل کے میدانوں اور دیگر شہری سہولیات کی سیکیورٹی اور دیکھ بھال کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ سرکاری باغ اور پٹھان کوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات، جن میں معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں، پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ حفاظتی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کا سدباب ممکن ہو سکے۔اجلاس نے فیصلہ کیا کہ عوامی شاہراہوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر ٹریفک کی روانی یا عوامی نظم و ضبط میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ شادی بیاہ، خوشی کی تقریبات اور دیگر مواقع پر ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی کے نفاذ کا اعادہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں انسدادِ منشیات مہم کو مزید مو¿ثر بنانے، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کے اطراف نگرانی سخت کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر حساس سرکاری و نجی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات مزید مضبوط بنانے، سی سی ٹی وی نگرانی کے نظام کو فعال رکھنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطوں کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی عملداری اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ باہمی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ ضلع میں امن و استحکام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے مشترکہ اقدامات کریں گے، محمد حسیب شجاع

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us