Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغادیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغا

پرنٹ میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر پل کا کردار ادا کر رہا ہے، جعفر خان مندوخیل

پرنٹ میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر پل کا کردار ادا کر رہا ہے، جعفر خان مندوخیل

۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے معروضی حالات میں پرنٹ میڈیا,حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جدید صحافتی رجحانات کی تشکیل، مادری زبانوں کے تحفظ اور ہمارے نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے تاہم پرنٹ میڈیا کو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی آمد سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ جدید ڈیجیٹل دنیا میں ایک مضبوط اور باخبر آواز رکھنے کیلئے پرنٹ میڈیا کو مسلسل جدید اور اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہ سائنٹفک سوچ و اپروچ کے تحت معاشرے کو فکری رہنمائی فراہم کرتا رہے۔ گورنر مندوخیل نے پرنٹ میڈیا کو درپیش مشکلات کے پائیدار حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلوچستان پرنٹ میڈیا سید انور شاہ کی قیادت میں پرِنٹ میڈیا ایڈیٹرز پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیلی اخبارات اور خاص طور پر جرائد محض خبر رسانی کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ ہماری قومی تاریخ، زبان و ادب کے محافظ بھی ہیں۔ جب وقت بدلتا ہے تو وقت کے تقاضے بھی بدل جاتے ہیں اور ہر نیا سسٹم اپنے ساتھ نئی اقدار بھی لاتا ہے جن کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ صحافت تو باقاعدہ ایک انڈسٹری ہے اور یہاں بھی اس سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہیں۔ آج بھی ہمارے پرنٹ میڈیا کے متعدد تجربہ کار صحافی پوری ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ بحیثیت گورنر بلوچستان میں دونوں پرنٹ اور الیکٹرانک سے وابستہ صحافی حضرات کی گرانقدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور موجودہ حکومت صحافیوں کے حقوق و تحفظ اور آزادی اظہار کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ وفد نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو اپنے درپیش مسائل، میڈیا پالیسی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جن گورنر مندوخیل نے غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *