Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

ناراض پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس، اسد قیصر کی سربراہی میں قائم کمیٹی سے ملاقات سے انکار


پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ناراض اراکین اسمبلی کی پشاور میں ہونے والی اہم بیٹھک تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی، جس میں 22اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک ایک ممبر نے جنگ کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا گروپ سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں جان بوجھ کر ان کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، حکومتی کارکردگی، پارٹی معاملات اور اراکین کے تحفظات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پر پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو باقاعدہ خط کے ذریعے صوبے میں گورننس کی خراب صورتحال، بدعنوانی کے الزامات، امن و امان کے مسائل اور عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک نہ چلانے جیسے معاملات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں شریک اراکین نے اسد قیصر کی سربراہی میں قائم چھ رکنی کمیٹی سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

شرکاء نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے معاملات اور تحفظات کے حوالے سے صرف بیرسٹر گوہر علی خان سے براہِ راست ملاقات اور بات چیت کریں گے اور کسی دوسری کمیٹی یا فورم کے ذریعے مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔

اجلاس میں شریک اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارٹی کے اندر موجود مسائل اور اختلافات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی متعدد سوالات اور تحفظات موجود ہیں جنہیں مرکزی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔

دو روز بعد ناراض اراکین کا ایک اور اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں میں مزید اراکینِ اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔

ایک ناراض رکن نے جنگ کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا اس گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ علی امین اس اجلاس میں شریک تھے ۔ انھوں نے کہاکہ گروپ کے اراکین کو جان بوجھ کر علی امین کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *