Banner

پاکستان میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر منصوبہ، سالانہ کتنے گیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی؟

Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر منصوبہ، سالانہ کتنے گیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی؟
کینجھر جھیل پر فلوٹنگ سولر سسٹم زمین کے استعمال کے بغیر توانائی پیدا کرنے کا جدید حل فراہم کرے گا

پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور توانائی خود کفالت کی جانب اہم اقدامات جاری ہیں۔ حکومت نے سندھ میں کیینجھر جھیل پر 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پاور پروجیکٹ کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

منصوبے کا مقصد قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینا اور درآمدی فوسل فیول پر انحصار کم کرنا ہے، 243 ملین ڈالر کے اس منصوبے سے سالانہ 861.91 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی متوقع ہے۔

منصوبہ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن ماڈل کے تحت مسابقتی بولی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

کینجھر جھیل پر فلوٹنگ سولر سسٹم زمین کے استعمال کے بغیر توانائی پیدا کرنے کا جدید حل فراہم کرے گا۔ توانائی کے اس منصوبے سے صنعتی اور شہری علاقوں کو بجلی کی مؤثر ترسیل اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ پیش رفت پاکستان کے 2030 کے ماحولیاتی اہداف اور توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کی بدولت پاکستان توانائی بحران پر قابو پانے اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر منصوبہ، سالانہ کتنے گیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی؟

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us