Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہپاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہ

آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےلیے اہم اہداف طےکرنے سے متعلق پاکستان کی آئی ایم ایف سے ابتدائی ورچوئل مشاورت شروع ہوگئی

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے اہم اہداف طے کرنے سے متعلق پاکستان کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ابتدائی ورچوئل مشاورت شروع ہوگئی۔

ذرائع وزارتِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ حکومتِ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ رکھے بلکہ مالی بوجھ سے بچنے کے لیے توانائی کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرے۔

آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ مالی بوجھ سے بچنے کے لیے توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، توانائی اور بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

حکومت کو توانائی، بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر عمل کرنے، آئندہ بجٹ میں ٹیکس استثنیٰ، چھوٹ اور رعایتیں کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور اخراجات مزید کم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں سالانہ کم از کم ایک فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے کہا کہ قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *