Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

نوجوان “بنو قابل” پروگرام سے جڑ کر قابل بن کرمعاشرے میں تبدیلی کے سفیر بنیں، امیر جماعت اسلامی

سرگودھا: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام “بنو قابل” پروگرام کی گریجویشن تقریب سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ “بنو قابل” پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مفت اور معیاری تربیت فراہم کر کے انہیں روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان اب معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں گے اور تبدیلی کے سفیر بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مزید نوجوانوں کو اس پروگرام سے جوڑنے کے لیے مختلف شہروں میں کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید بھی قائم کیے جائیں گے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انہیں تعلیم فراہم کرے کیونکہ آئین ہر شہری کو تعلیم کا بنیادی حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں تعلیم، انصاف اور مواقع کی عدم مساوات موجود ہے، جسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھا کر خود کو قابل بنائیں اور معاشرتی بہتری میں کردار ادا کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *