Banner

مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب

Share

Share This Post

or copy the link

ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ریاستی سرپرستی میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردی پھیلانے میں سرگرم ہے۔ بھارتی دہشتگردی اور اس کے زیرِ سایہ فتنۃ الہندوستان کو بھارتی فنڈنگ کےمتعدد ناقابل تردید شواہد عالمی منظر نامہ پر پہلے ہی آشکار ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کلبھوشن یادو بھی بھارتی دہشت گردی کا برملا اعتراف کر چکا ہے۔ بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول بارہا بلوچستان کو توڑنے کی کھلےعام دھمکی دے چکا ہے ۔

بلوچستان سے گرفتار دہشت گردوں نے بھی بھارت کی جانب سے مالی، تربیتی اور انٹیلی جنس معاونت کی فراہمی سے متعلق ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ کینیڈا،امریکا اور دیگر ممالک میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں سکھ رہنماؤں کے بہیمانہ قتل بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان بارہا بھارتی ریاستی سرپرستی میں پھیلائی جانے والی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد اقوام عالم کے سامنے رکھ چکا ہے۔ بھارت بیرون ممالک دہشت گردی اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے منظم حکمتِ عملی کے تحت مہم سازی کر رہاہے۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us