Banner

تقریبات بسلسلہ سالگرہ پیر سید قمر عباس شاہ جاری ھے

Share

Share This Post

or copy the link

رپورٹ ۔۔شہزاد بھٹہ
پروفیسر محمد طارق اقبال مغل ڈائریکٹر ٹریننگ پیکٹا پنجاب لاھور جانب سےپیکٹا افس میں سید قمر عباس شاہ سینئر وائس چیئرمین سیپ کی سالگرہ کے حوالے سے ایک پروقار سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن میاں محمد ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب پروفیسر طارق اقبال مغل پروفیسر محمد عباس چوہدری صداقت اور محمد یوسف نے سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی
پروفیسر طارق اقبال نے تمام مہمانان گرامی کو سالگرہ تقریب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ھمارے پیارے ساتھی سید قمر عباس شاہ کے اعزاز میں رکھی گئی ھے
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ افراتفری اور کٹھن زدہ حالات میں خوبصورت دوستوں کی ایسی محفل کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیں ھے
پروفیسر طارق اقبال مغل نے خصوصی طور پر شہزاد بھٹہ صدر سیپ پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو دوستوں کی ایسی تقریبات کے روح رواں ھوتے ھیں اور دوستوں کو اکھٹا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور مختلف بہانوں سے سیپ فیملی کے افراد کو اکٹھا کرتے رہتے ہیں
شہزاد بھٹہ نے سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر طارق اقبال کا انتہائی شکریہ ادا کیا جنہوں نے محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے سید قمر عباس شاہ کی سالگرہ منانے کے انتظامات کئے شہزاد بھٹہ نے کہا کہ دوستوں کی خوشیوں میں شریک ھونا صدقہ جاریہ ھے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہایت پسندیدہ عمل گے
میاں ریاض نے پروفیسر طارق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج اپنے دولت خانے میں سید قمر عباس شاہ کی سالگرہ کی سادہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا اور دوستوں کی خوشیوں میں شریک ہوئے
پروفیسر محمد عباس صداقت اور محمد یوسف نے بھی سید قمر عباس شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئےپروفیسر طارق اقبال مغل ڈائریکٹر ٹریننگ پیکٹا پنجاب کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا
پروفیسر طارق اقبال کی جانب سے کیک اور پر تکلف چائے کا اہتمام کیا گیا
یاد رہے کہ سید قمر عباس کی سالگرہ منانے کا سلسلہ 10 اپریل سے جاری ھے اور فائنل سالگرہ تقریب 30 اپریل کو کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور میں منعقد ھو گئی

تقریبات بسلسلہ سالگرہ پیر سید قمر عباس شاہ جاری ھے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us