Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا ریاست کا بنیادی مشن ہے،سرفراز بگٹی


ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کےلئے تمام ادارے یکسوئی کے ساتھ کام کر رہے ہیں
کوئٹہ(خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس ”ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ” کا بائیسواں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کے قیام، ریاستی رٹ کے استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وز یر داخلہ میر ضیاءلانگو اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران بلوچستان کی تعمیرو ترقی کے لیے دستیاب تمام وسائل کو م¶ثر انداز میں بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ مختلف جاری منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلاءکے عمل پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ مہاجرین کی باعزت اور منظم واپسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ فورم صوبے میں امن و امان کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں پر م¶ثر عملدرآمد کے لیے ایک مضبوط اور فعال پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات بلوچستان کے عام آدمی تک پہنچانا ریاست کا بنیادی مشن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ادارے یکسوئی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اجلاس کے شرکاءنے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور بلوچستان کے غیور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، بالخصوص شہید لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی جرات و بہادری کو سراہا گیا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اجلاس کے اختتام پر شرکاءنے بلوچستان کے روشن اور پُرامن مستقبل کےلئے اپنی کاوشیں مزید تیز کرنے اور دن رات محنت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *