Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

صحت کے شعبے میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اور تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نورعلی کاکڑ، محکمہ صحت کے ضلعی افسران، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لینا، درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔
اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ان امور کی نشاندہی کی جو تاحال زیرِ التوا تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ تمام نامکمل اقدامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں واضح نتائج پیش کیے جائیں۔اجلاس کے دوران ضلع کے مختلف ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs)، بنیادی مراکز صحت (BHUs) اور دیگر طبی اداروں میں درپیش مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ خاص طور پر طبی عملے کی کمی، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری، ادویات کی عدم دستیابی، طبی آلات کی کمی اور سہولیات کی ناکافی صورتحال کو نمایاں مسائل کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت کا شعبہ براہِ راست عوامی فلاح سے جڑا ہوا ہے، اس لیے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح الفاظ میں ہدایت جاری کی کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ تمام طبی مراکز میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ادویات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا، تاکہ مریضوں کو باہر سے مہنگی ادویات خریدنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ صحت کے مراکز میں صفائی ستھرائی، مریضوں کے لیے بیٹھنے کی مناسب جگہ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہتر رویہ اپنانا بھی طبی عملے کی ذمہ داری ہے تاکہ عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بحال ہو۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہیلتھ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ افسران باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں، اچانک معائنوں کے ذریعے کارکردگی کا جائزہ لیں اور اپنی رپورٹس براہِ راست ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی مؤثر فیصلے کیے جا سکتے ہیں، اس لیے فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید فعال بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *