Banner

چیئرمین کے پی پالیسی بورڈ ڈاکٹر نوشیروان برکی کا ایم ٹی آئی صوابی کا دورہ

Share

Share This Post

or copy the link

 

چیئرمین کے پی پالیسی بورڈ ڈاکٹر نوشیروان برکی کا ایم ٹی آئی صوابی کا دورہ

بورڈ ممبران، انتظامیہ، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلباء سے ملاقاتیں، مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین خیبرپختونخوا پالیسی بورڈ ڈاکٹر نوشیروان برکی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ٹی آئی) صوابی کے زیر انتظام باچاخان میڈیکل کمپلیکس اور گجوخان میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر خالد مسود اور ان کی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران چیئرمین پالیسی بورڈ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں او پی ڈی، شعبہ ایمرجنسی، فارمیسی، آئی سی یو، ڈائلاسز یونٹ، سی ٹی اسکین، آپریشن تھیٹرز، این آئی سی یو، لیبارٹری، مین کاونٹرز اور آئی بی پی وارڈ شامل تھے۔ ہسپتال ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر اور متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے انہیں ہسپتال کی کارکردگی، سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈاکٹر نوشیروان برکی نے فیکلٹی اور کنسلٹنٹس ممبران سے ملاقات کی اور ایک تفصیلی نشست کے دوران ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ فیکلٹی ممبران اور کنسلٹنٹس نے ترقیوں، جدید آلات کی فراہمی اور اہم خالی اسامیوں پر تعیناتی جیسے مسائل پیش کیے، جن کے حل کے لیے چیئرمین پالیسی بورڈ نے یقین دہانی کرائی۔چیئرمین پالیسی بورڈ نے ٹرینی میڈیکل آفیسرز سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ اور انتظامی مسائل بیان کیے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کے اسٹوڈنٹس سے بھی ملاقات کی گئی، جنہوں نے تعلیمی ماحول اور سہولیات سے متعلق اپنے تحفظات پیش کیے۔مزید برآں چیئرمین پالیسی بورڈ نے ڈین و چیف ایگزیکٹو، ایسو ڈینز، ہسپتال ڈائریکٹر، نرسنگ ڈائریکٹر اور فائنانس ڈائریکٹر کے ساتھ اجلاس کیا، جس میں مالی امور اور ادارے کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔دورے کے اختتام پر چیئرمین پالیسی بورڈ نے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈاکٹرز، اساتذہ اور طلبہ کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ ڈاکٹر نوشیروان برکی ہسپتال اور کالج میں ایچ ایم آئی ایس کے نظام کی فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ہسپتالوں کے لیے ڈیجیٹل نظام ناگزیر ہے، لہٰذا اس پر کام تیز کیا جائے۔چیئرمین پالیسی بورڈ نے کم وقت میں باچاخان میڈیکل کمپلیکس اور گجوخان میڈیکل کالج کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے جلد دوبارہ دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

چیئرمین کے پی پالیسی بورڈ ڈاکٹر نوشیروان برکی کا ایم ٹی آئی صوابی کا دورہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us