Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹی

ٹرمپ ایران کیخلاف محدود فضائی کارروائیاں شروع کرنے پر غور کررہے ہیں، امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیران ایران کے خلاف محدود نوعیت کی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجاویز ایسے وقت میں زیرِ غور آئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کو ایران پر دباؤ بڑھانے اور مذاکرات میں تعطل ختم کرنے کے ممکنہ طریقے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اخبار کے مطابق باخبر حلقوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے پاس وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کی مہم دوبارہ شروع کرنے کا اختیار بھی موجود ہے، تاہم اس آپشن کو فی الحال کم ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ اس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ طویل المدتی جنگوں سے گریز کی پالیسی پر کاربند ہے، اسی لیے محدود اور وقتی نوعیت کے اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

مزید برآں ایک اور ممکنہ حکمت عملی کے طور پر محدود مدت کے لیے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا اپنے اتحادی ممالک پر بھی زور دے سکتا ہے کہ وہ مستقبل میں اس اہم گزرگاہ سے گزرنے والے بحری جہازوں کی سیکیورٹی کے لیے طویل المدتی ذمہ داری سنبھالیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ اقدامات عملی صورت اختیار کرتے ہیں تو اس کے عالمی معیشت، بالخصوص تیل کی فراہمی اور توانائی کی منڈیوں پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *