Banner

ضلعی انتظامیہ دہشتگردی کے قلع و قمع کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ،گورنر بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ گورنر بلوچستان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض دہشتگرد عناصر صوبے میں آمن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کر کے خوف وہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ ہر قسم کی دہشتگردی کے قلع و قمع کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ امن کو برقرار رکھنے کیلئے حکومتی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کریں۔ گورنر مندوخیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی فوری طبی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ گورنر نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا

ضلعی انتظامیہ دہشتگردی کے قلع و قمع کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ،گورنر بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us