Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستانکوئٹہ: امداد اسپتال سے اکرم اسپتال تک کا علاقہ فری ٹریفک زون قرارمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستانکوئٹہ: امداد اسپتال سے اکرم اسپتال تک کا علاقہ فری ٹریفک زون قرارمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانی

سندھ میں کفایت شعاری پالیسی نافذ، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی نافذ کرتے ہوئے دکانیں اور شاپنگ مالز رات جلد بند کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ کردیے گئے ہیں۔

سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

اس کے علاوہ ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالزاوربینکوئٹس کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ہوگی۔

تاہم تندور، ملک شاپس، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز،کلینکس،اسپتال اور پیٹرول پمپس پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری سے متعلق ہدایات کا اطلاق فوری ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کی حکومت پہلے ہی مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر چکی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *