Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

خاتون خودکش بمبار کی بروقت گرفتاری فورسز کی بڑی کامیابی ہے، بابر یوسفزئی

خاتون خودکش بمبار کی بروقت گرفتاری فورسز کی بڑی کامیابی ہے، بابر یوسفزئی
سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات کو خراجِ تحسین، اور مبارک باد
دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی یکجہتی سے ہی جیتی جا سکتی ہے۔ معاون وزارت داخلہ
کوئٹہ (پ ر) معاون برائے وزارت داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے سیکیورٹی فورسز، انٹیلیجنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکاروں کو فتنہ الہند سے وابستہ خاتون خودکش بمبار کی بروقت گرفتاری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت حکمتِ عملی اور جراتمندانہ کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو ناکام بنایا اور بے شمار معصوم جانوں کو محفوظ رکھا، جو پوری قوم کے لیے باعثِ اطمینان ہے۔ بابر یوسفزئی نے اس مؤثر کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سیکیورٹی اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور تمام متعلقہ فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے ہر قسم کے خطرات، سازشوں اور دہشتگردی کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں، اور ان کی قربانیاں و پیشہ ورانہ مہارت قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض عناصر دہشتگردوں اور ملک دشمن تنظیموں کے حق میں بیانیہ گھڑنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم بچوں، کم عمر لڑکیوں اور بے گناہ شہریوں کو بھی استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ ایسے عناصر اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرنا اور ان کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز یا حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہ جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ بیانیے سے بھی لڑی جا رہی ہے، اور اس میں کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب ریاستی ادارے، سیاسی قیادت، میڈیا اور عوام ایک صفحے پر متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی دشمن عناصر کو کسی صورت ہضم نہیں ہو رہی، اسی لیے وہ خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، تاہم قوم کے اتحاد، سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور حکومت کے پختہ عزم سے ان کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج، سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں پر فخر کرتی ہے جو اپنی جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کی حفاظت کر رہے ہیں، اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *