Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل
پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی کا یہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا

خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے بڑی کامیابی میں انتہائی مطلوب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے، پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کا یہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں میں نور اسلام شامل تھا جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ فتنہ الخوارج کا سرغنہ تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کے تین اہلکار مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان جام شہادت نوش کر گئے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق کبل گرام میں دہشتگردوں کی موجودگی اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ کسی بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ٹارگٹڈ آپریشن انسدادِ دہشتگردی کی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے جس نے فتنہ الخوارج کے منظم نیٹ ورک کو مؤثر انداز میں کمزور کر دیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ دہشتگرد گروہ ماضی میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث تھا، دفاعی ماہرین کے مطابق شہید جوانوں کی قربانی قومی سلامتی کے تحفظ کی روشن مثال اور دہشتگردی کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم کا عملی ثبوت ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *