Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

جامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقاد

جامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقاد

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں): جامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے باضابطہ منظوری ملنے پر جامعہ میں خوشی اور مسرت کے اظہار کے لیے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس اہم کامیابی کو جامعہ لورالائی کی تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

تقریب میں جامعہ لورالائی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عادل زمان کاسی، خزانچی ناصر ریحان، ڈپٹی رجسٹرار زین العابدین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ رجسٹرارز اور دیگر انتظامی عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے جامعہ کے لیے ایک قابلِ فخر کامیابی قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور علمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے تحقیق اور جدت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اس دفتر کی باضابطہ منظوری جامعہ لورالائی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو مستقبل میں تحقیقی منصوبوں، علمی تعاون اور نئے مواقع کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ جامعات کی ترقی صرف تدریسی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہوتی بلکہ تحقیق، نئی علمی دریافتوں، تخلیقی سوچ اور معاشرتی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرنا بھی ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جامعہ لورالائی بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایسے تحقیقی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے جو صوبے کی سماجی، معاشی اور علمی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ میں تحقیق کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، اساتذہ اور طلبہ کی تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے، دیگر تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے اور تحقیق کو عملی و معاشی فوائد میں تبدیل کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے جامعہ کے اساتذہ، افسران اور انتظامی عملے پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ادارے کی ترقی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیاں اسلم زیب نے وائس چانسلر کی قیادت، رہنمائی اور مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جامعہ کی انتظامیہ، اساتذہ، افسران اور دیگر عملے کی معاونت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی کوششوں اور ادارے کے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیاں جامعہ میں تحقیقی ثقافت کو مضبوط بنانے، معیاری تحقیقی منصوبوں کی حوصلہ افزائی، علمی روابط کے فروغ اور تحقیق کے نتائج کو عملی میدان میں بروئے کار لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کیک کاٹ کر اس اہم کامیابی کا جشن منایا۔ اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری سے جامعہ لورالائی میں تحقیق، جدت، علمی اشتراک اور اعلیٰ تعلیمی مواقع کو مزید فروغ ملے گا اور جامعہ بلوچستان میں معیاری اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ میں اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *