Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

ایل پی جی مافیا نے بدترین لوٹ مار شروع کردی ہے، سید امان شاہ

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، مبینہ ایل پی جی مافیا نے صرف پانچ روز کے دوران عوام کی جیبوں سے کروڑوں روپے نکال لیے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں پر قابو پانے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ایل پی جی کی کھپت بڑھ رہی ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف مقامات پر ایل پی جی 600 سے 650 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جارہی ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، ایسے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید مشکل بنا دیا ہے۔سید امان شاہ نے کہا کہ عوام فی کلوگرام تقریباً 320 روپے اضافی قیمت ادا کرکے ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جو ان کے مطابق عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ گھروں میں کھانا پکانے کے لیے ایل پی جی استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، خصوصاً ایسے خاندان جو گیس کی عدم فراہمی کے باعث متبادل ایندھن خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ عوام کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرے اور بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، کیونکہ محض اعلانات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مؤثر نگرانی اور قانون پر عمل درآمد ہی سے شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *