Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوری

میاں چنوں: جمهور ٹیکسٹائل میں مزدوروں کے ساتھ مبینہ ناانصافیوں کا انکشاف، 35 کے قریب ورکرز مل سے باہر

نہ گریجویٹی ملی، نہ پنشن، اوپر سے مل میں داخلہ بھی بند؛ متاثرہ مزدوروں کا جی ایم کے خلاف احتجاج، گھروں میں فاقوں کی نوبت

میاں چنوں(محمد زاہد نمائندہ) جمهور ٹیکسٹائل مل میں مزدوروں کے ساتھ مبینہ ناانصافیوں کے خلاف ورکرز سراپا احتجاج بن گئے۔ متاثرہ مزدوروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مل انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی واضح وجہ کے ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے، جبکہ 35 کے قریب ورکرز کو مل میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

متاثرہ ورکرز کے مطابق انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کے باوجود نہ گریجویٹی ادا کی گئی اور نہ ہی پنشن سمیت دیگر واجبات کی ادائیگی کی گئی۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ روزگار چھن جانے کے باعث ان کے گھروں میں شدید معاشی مشکلات پیدا ہو چکی ہیں اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔

مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

متاثرہ ورکرز اصغر اوکی، ماسٹر ظہور، ماسٹر عرفان، ریاض احمد، واجد رسول، اشرف فورمین، غلام محمد، وقار علی اور دیگر مزدوروں نے مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر ملازمت پر بحال کیا جائے، مل میں داخلے کی اجازت دی جائے اور ان کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

ورکرز کا کہنا ہے کہ برسوں محنت کرکے مل کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے ملازمین کو اس طرح بے روزگار کرنا ان کے خاندانوں کے معاشی مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

معاملے پر جمهور ٹیکسٹائل کے جی ایم سہیل اکرم کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، جس کے باعث ان کا مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔

متاثرہ مزدوروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر مبینہ برطرفیوں، واجبات کی عدم ادائیگی اور مل میں داخلے پر پابندی کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *