Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستان

وزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچ

کوئٹہ (ویب ڈیسک): نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور قومی سیاسی و جمہوری قیادت صوبے سے لاتعلق نہ رہے۔

صنوبر انسٹیٹیوٹ کے قومی ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات اور مسائل الگ نوعیت کے ہیں، اس لیے بلوچستان کے معاملات کو سنجیدگی سے سمجھنے اور ان کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی اور جمہوری قیادت بلوچستان سے خود کو بالکل لاتعلق نہ رکھے۔ ان کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر سے اپوزیشن مزید کمزور ہو رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بھی ملاقات کی، جس میں صوبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبوں کے حقوق اور حقِ ملکیت کے آئینی اصول کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 1958 کے بعد سے پاکستان مسلسل سیاسی تجربات سے گزر رہا ہے اور جمہوری قیادت آئینی حدود کا خیال نہیں رکھتی۔ انہوں نے عوام کی بگڑتی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں اور آئی پی پیز کے مسئلے کا فوری حل نکالیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *