Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

سرکاری حج اسکیم واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی مکمل کرلیں تاکہ حج درخواست منسوخ ہونے سے بچ سکے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج واجبات کی ادائیگی نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ ادائیگی کے لیے بینک کارڈ، ون لنک یا مینول بینک چالان کی سہولت دستیاب ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ عازمین کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی تکمیل بھی لازمی ہے۔ اس مقصد کے لیے حج پورٹل سے سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرکے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا اور پھر تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی معلومات اور ضروری ہدایات کے لیے پاک حج ایپ سے رجوع کریں اور آخری وقت کا انتظار کیے بغیر واجبات اور دستاویزات سے متعلق تمام تقاضے پورے کرلیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *