Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیل

کراچی کو عوام کی خواہش کے برخلاف سندھ کا حصہ بنایا گیا تھا، خالد مقبول صدیقی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو مقامی عوام کی رائے لیے بغیر سندھ کا حصہ بنایا گیا، جبکہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے وقت کراچی ملک کا دارالحکومت تھا اور ان کے اجداد نے اسی تصور کے تحت ہجرت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی انتظامی حیثیت میں تبدیلی کے وقت نہ ریفرنڈم کرایا گیا اور نہ ہی عوام کی رائے لی گئی۔ ان کے بقول 1970ء کی دہائی تک کراچی کا انتظامی ڈھانچہ موجودہ صورتِ حال سے مختلف تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ ان کی جماعت کے قیام سے بھی پرانا ہے اور اس حوالے سے عوامی ضروریات اور انتظامی معاملات کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے سندھ کی قدیم تاریخ کا حوالہ دینے والوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں سال پرانی تاریخ کو موجودہ ملکی انتظامی تقسیم کے تناظر میں پیش کرنا درست نہیں۔

پانچ مختصر اور توجہ حاصل کرنے والی سرخیاں

  1.  

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *