Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستان

قلات اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا ایک میجر شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ گوادر کی تحصیل پسنی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر قلات کے علاقے جٹک آباد اور گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اکتوبر 2026 کو قلات کے علاقے جٹک آباد میں آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے سے اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پسنی کے علاقے شادی کور میں دہشت گردوں کے خاتمے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کے دستے کو دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دستے کی قیادت کرنے والے 34 سالہ میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے، جن کا تعلق لاہور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف نے قلات اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے پسنی میں دھماکے کے نتیجے میں میجر وجاہت وحید کی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی، قوم کو اپنے بہادر سپوت پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *