Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا، جہاں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 360 ہونہار بچوں اور بچیوں کو سو فیصد میرٹ پر داخلہ دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم نے کلاس رومز، سائنس، آئی ٹی و روبوٹکس لیبارٹریز، ای لائبریری اور آرٹ روم کا دورہ کیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اسکول میں زیرتعلیم بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی اور مشکل حالات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر طلبہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش اسکول اسلام آباد 30 ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ تعلیمی بلاکس بنائے گئے ہیں، جن میں ہر بلاک کے اندر 24 کلاس رومز کے علاوہ سائنس، آئی ٹی اور روبوٹکس لیبارٹریز بھی موجود ہیں۔
اسکول میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت سے تدریس کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ ہر کلاس میں 120 طلبہ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ادارے میں 38 اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں اور ضرورت کے مطابق تدریسی عملے میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے۔
دانش اسکولوں کے حوالے سے فراہم کردہ معلومات میں ڈاکٹر علینہ کی مثال بھی شامل ہے، جنہوں نے دانش اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی تک کا سفر طے کیا۔ اسی طرح محدود وسائل رکھنے والے بچوں اور آزاد کشمیر کی طالبہ ایمن علی کی کہانیاں بھی معیاری تعلیم کے مواقع کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *