Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

مروجہ نظامِ جمہوریت مکمل ناکام، ملک کو بچانے کا واحد راستہ اسلامی نظامِ عدل ہے، مولانا محمود الحسن قاسمی

​ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مروجہ جمہوریت کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اور ملک کو موجودہ دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ صرف اور صرف اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔​گذشتہ کئی دہائیوں سے اس نام نہاد جمہوریت نے غریب عوام کو سوائے جھوٹے نعروں اور محرومیوں کے کچھ نہیں دیا۔ یہ رائج نظام دراصل صرف سرمائے، جاگیرداروں اور وڈیروں کے مفادات کا تحفظ کرتا چلا آ رہا ہے۔ عوام کے بنیادی حقوق سلب کر کے ملک میں چند خاندانوں کی اجارہ داری کو مضبوط کیا گیا ہے۔ اگر حکمران قوم و ملک سے مخلص ہیں اور پاکستان کو ایک مضبوط، خود مختار اور فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، تو انہیں تمام ناپائیدار اور ناکام نظاموں کو خیرباد کہہ کر فوری طور پر اسلامی نظامِ عدل نافذ کرنا ہوگا۔​انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم اس فرسودہ، کرپٹ اور ظالمانہ نظام کی تباہ کاریوں اور مسلسل بحرانوں سے شدید پریشان ہو چکی ہے اور وہ اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ چاہتی ہے۔ اس وقت ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نکالنے کا واحد حل اسلام کے منصفانہ نظام کا فوری اور مکمل نفاذ ہے۔گذشتہ 75 سال سے قوم کو ایک بے رحم اور کرپٹ نظام کے سپرد کر دیا گیا ہے، جس کی بدولت آج ملک و قوم کو ہولناک سیاسی و معاشی تباہی اور گہرے بحرانوں کا سامنا ہے۔ نام نہاد نظام کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور خودمختاری داؤ پر لگ چکی ہے اور قوم کو یکے بعد دیگرے دلدل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ملک سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔​انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام اس نام نہاد جمہوریت کے سائے میں خاک و خون میں تڑپ رہے ہیں۔ آج پورے ملک میں نہ تو انسان محفوظ ہے اور نہ ہی عوام کی جان، مال اور عزت و آبرو کی کوئی ضمانت باقی رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *