Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

پولیس اور انتظامیہ عوام کے خادم بنیں، حکمرانوں کے ذاتی ملازم نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمران فرعونیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے ہوش کے ناخن لیں چند روزہ جعلی اقتدار کے نشے میں سفید ریش اور باعزت سیاسی رہنماؤں کو حکومتی اہلکاروں کے ذریعے ڈرانا دھمکانا گرفتار کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا ریاستی طاقت کا بدترین ناجائز استعمال ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کسی کو عوام کی تذلیل سیاسی مخالفین کی توہین اور بنیادی حقوق پامال کرنے کا لائسنس نہیں دیتا حکمران یاد رکھیں کہ اقتدار عارضی ہوتا ہے لیکن ظلم جبر اور سیاسی انتقام کی داستانیں تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر درج ہوتی ہیں۔ اگر حکومت اور انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور جماعتی رہنماؤں کے ساتھ توہین آمیز دھمکی آمیز اور جابرانہ رویہ ترک نہ کیا تو جمعیت علماء اسلام بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے خادم بنیں فارم 47 کے حکمرانوں کے ذاتی ملازم یا زرخرید غلام نہیں سرکاری اہلکاروں کو تنخواہیں قومی خزانے سے عوام کی خدمت قانون کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ملتی ہیں نہ کہ جعلی حکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرنے ان کی چمچہ گیری کرنے اور ان کے سیاسی مخالفین کو خوف زدہ کرنے کے لیے انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری مشینری کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا قانون کو حکمرانوں کی خواہشات کے تابع کرنا اور سیاسی اختلاف کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کرنا کسی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔ حکومت اور انتظامیہ اپنی حدود میں رہیں قانون کا احترام کریں اور سیاسی رہنماؤں کی عزت و وقار کا خیال رکھیں۔ بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام عوامی اور جمہوری قوت کے ساتھ ہر غیر آئینی غیر قانونی اور آمرانہ طرزِ عمل کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *