Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستان

سانحہ پشاور کے بعد بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا معائنہ کرایا جائے‘اراکین بلوچستان اسمبلی

رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحے کے تناظر میں صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا فوری معائنہ کرایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں‘ان خیالات کا اظہار رکن بلوچستان اسمبلی و اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ‘جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ‘رکن اسمبلی شیخ زرک خان مندخیل ،میر زابد علی ریکی اور دیگر نے الگ الگ بیا ن جاری کرتے ہوئے کیا اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں اور تدریسی عملے کی جانوں کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پشاور میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حالت کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی کی گنجائش نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم سرکاری اور نجی سکولوں کی عمارتوں کی حالت کا جائزہ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر سکولوں کی عمارتوں، چھتوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کریں اور خستہ حال عمارتوں کی فوری نشاندہی کریں اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں کی عمارتیں خطرناک قرار دی جائیں، ان کی مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، جبکہ بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔ کسی بھی ممکنہ حادثے کے بعد اقدامات کرنے کے بجائے بروقت حفاظتی اقدامات کرنا زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا بھی ناگزیر ہے۔ حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *