Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاری

وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ اپنی رویہ ٹھیک کریں حالات بہتر ہو جائے گی‘مولانا عبدالواسع

جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے ملتان میں عظیم الشان مفتی محمودکانفرنس کے کامیاب انعقاد پر جمعیت علماءاسلام پنجاب، ضلع ملتان کے ذمہ داران اور پنجاب کے عوام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس کا کامیاب انعقاد جمعیت علماءاسلام کی سیاسی سرگرمیوں، عوامی وابستگی اور نظریاتی جدوجہد کا مظہر ہے۔ کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام دینی اقدار، اصولی سیاست اور نظریاتی قیادت سے وابستگی رکھتے ہیں‘یہ بات انہوںنے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مفتی محمود کی دینی، سیاسی اور قومی خدمات ہماری تاریخ کا اہم باب ہیں۔ ان کے افکار اور سیاسی جدوجہد آج بھی کارکنوں اور عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نظریات اور اصولوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی ہے سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز غریب عوام کے حقوق کے تحفظ، مہنگائی کے خاتمے، معاشی مشکلات میں کمی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس میں عوام کی بھرپور شرکت نے جمعیت علماءاسلام کے کارکنوں کو نیا حوصلہ دیا ہے۔ عوامی اجتماعات میں لوگوں کی شرکت سیاسی وابستگی اور اپنے مسائل کے حل کی امیدوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والے تمام رہنماو¿ں، کارکنوں اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا مفتی محمود کانفرنس سے خطاب عوام کے جذبات، احساسات اور مسائل کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت نے اپنے خطاب میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال کے حوالے سے اپنا مو¿قف پیش کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور اصولی سیاست کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آغا محمود شاہ نے کہا کہ جمعیت علمائاسلام ایک نظریاتی اور منظم سیاسی جماعت ہے جو جمہوری جدوجہد، عوامی حقوق کے تحفظ اور اسلامی اقدار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمودکانفرنس کی کامیابی کارکنوں کی محنت، تنظیمی نظم و ضبط اور عوامی شرکت کا نتیجہ ہے دونوں رہنماو¿ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماءاسلام ملک بھر میں عوامی حقوق کے تحفظ، دینی اقدار کے فروغ، جمہوری روایات کے استحکام اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے پنجاب اور بالخصوص ضلع ملتان کے ذمہ داران، کارکنوں اور عوام کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *