Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

محسن نقوی کے بیان نے حکومتوں اور اسمبلیوں کو بوگس ثابت کردیا،صادق آغا

محسن نقوی کے بیان نے حکومتوں اور اسمبلیوں کو بوگس ثابت کردیا،صادق آغا
محسن نقوی کے اعتراف سے موجودہ حکومتوں اور اسمبلیوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔
جعلی حکمرانوں اور اسمبلیوں کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔صوبائی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی بلوچستان
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے فارم 47 سے متعلق اعتراف نے موجودہ حکومتوں اور اسمبلیوں کی قانونی حیثیت اور عوامی مینڈیٹ کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ ان کے بقول اس بیان سے یہ مؤقف مزید مضبوط ہوا ہے کہ موجودہ حکومتیں اور اسمبلیاں عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی عکاس نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2024ء کے نتائج کے حوالے سے پہلے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے، جبکہ اب وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کے بعد انتخابی عمل کی شفافیت اور غیر جانب داری سے متعلق سوالات مزید اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد عوام کے ووٹ اور ان کے فیصلے کے احترام پر قائم ہوتی ہے، اگر انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات موجود ہوں تو ان کا شفاف اور تسلی بخش جواب دینا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات 2024ء سے متعلق تمام تحفظات دور کیے جائیں اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے تاکہ انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہو سکے۔انہوں نےکہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ عوام کے ووٹ کی حرمت کو یقینی بنایا جائے، سیاسی اختلافات کو جمہوری انداز میں حل کیا جائے اور تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق کیے جائیں۔ ان کے مطابق عوامی اعتماد کی بحالی کے بغیر سیاسی استحکام کا حصول مشکل ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *